پنجاب یونیورسٹی نے دس سکالرز کو پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دیں

بدھ 12 مارچ 2025 17:02

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مارچ2025ء) پنجاب یونیورسٹی نے دس سکالرز کو پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دیں۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق پنجاب یونیورسٹی نے شبانہ کشوردختررانا اشفاق محمد کوفارسی،ریاض علی ولد محمد بشیرکوفارسی،فریحہ اشرف دخترمحمد اشرف کومالیکیولر بیالوجی، امیمہ معروف دخترمعروف احمدکوایجوکیشن،شگفتہ یاسمین دخترغلام رسول کو فارسی،زانگ وی ولد زانگ گو کوتاریخ،طلحہ محمودولد مطلوب حسین کو میڈیسن (پلمونولوجی)، وقاص شیر ولد عبدالشکور کو اکنامکس،فرمان علی ولد عبدالعزیز کواردو اورعبدالرف اطہر ولد اطہر بیگ کوہائی انرجی فزکس کے مضمون میں،پی ایچ ڈی مقالہ جات کی تکمیل کے بعد،پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دی ہیں۔