سرسید یونیورسٹی کے چانسلر کی سید مصطفی کمال کو وفاقی وزیر بننے پر مبارکباد

بدھ 12 مارچ 2025 17:13

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مارچ2025ء) سرسید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے چانسلر محمد اکبر علی خان نے سید مصطفی کمال کو وفاقی وزیربننے پر مبارکباد پیش کی ۔

(جاری ہے)

جاری اعلامیہ کے مطابق انہوں نے کہا کہ میگا سٹی کراچی کے انفرااسٹرکچر کو بہتر بنانے کیلئے بطور میئر کراچی آپ کی خدمات قابلِ تحسین ہیں، ہمیں پورا یقین ہے کہ آپ کی قیادت میں محکمہ صحت کا نظام ترقی کی بلندیوں کو چھوئے گا کیونکہ ہیلتھ ایکویٹی کیلئے آپ کا وژن ہماری کمیونٹیز پر یقینانمایاں اثرات ڈالے گا۔

انہوں نے امید کا اظہار کیا ہے کہ آپ ہیلتھ کیئر سیکٹر تک عام آدمی کی رسائی کو ممکن بنائیں گے اور آپ کی قیادت صحت کی دیکھ بھال کرنے والے پیشہ ور افراد اور مریضوں دونوں کیلئے یکساں فائدہ مند ثابت ہوگی۔