سیاسی جماعتوں کو قومی سلامتی اداروں سے تعاون کرنا چاہئے، پرویز رشید

بدھ 12 مارچ 2025 22:45

سیاسی جماعتوں کو قومی سلامتی اداروں سے تعاون کرنا چاہئے، پرویز رشید
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 مارچ2025ء)مسلم لیگ ن کے رہنما پرویز رشیدنے کہا ہے کہ سیاسی جماعتوں کو قومی سلامتی کے ادارے جو اقدامات کرتے ہیں انکے ساتھ تعاون کرنا چاہئے ‘قومی سلامتی کے اداروں کو خراج تحسین پیش کرنا چاہئے‘وزیراعظم ضرورت محسوس کریں گے تو گفتگو کر لیں ۔

(جاری ہے)

یہاں پارلیمینٹ میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے پرویز رشید نے کہا کہ سانحہ بلوچستان واقعہ افسوس ناک ہے ،حیرت کی بات ہے کہ یہ کرنے والے اپنی ہی عوام کو قتل و غارت کا نشانہ بناتے ہیں‘اس واقعے کی پورے پاکستان نے مذمت کی ہے ‘ہماری پوری ہمدردیاں ان خاندانوں کے ساتھ ہیں ‘سارا پاکستان دعا کرتا ہے کہ انکے گھروالوں کی درپیش اذیت جلد ختم ہو ۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کو قومی سلامتی کے ادارے جو اقدامات کرتے ہیں انکے ساتھ تعاون کرنا چاہئے ۔قومی سلامتی کے اداروں کو خراج تحسین پیش کرنا چاہئے۔قومی سلامتی کے اجلاس بھی ہو رہے ہیں ان پر عمل بھی ہو رہا ہے ۔پرویز رشید نے کہا کہ وزیر اعظم محسوس کریں گے اور کسی گفتگو کی ضرورت ہے تو وہ یقینا اپنا فرض پورا کریں گے ‘جعفر ایکسپریس آپریشن کی کامیابی کے لئے دعا کریں ‘یہ سوال اٹھانے کا وقت نہیں لوگوں کی زندگیاں بچانے کا وقت ہے۔