گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کوٹلہ کو تمام سہولیات فراہم کی جائیں،کمشنر ملتان

بدھ 12 مارچ 2025 20:00

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مارچ2025ء) کمشنر ملتان عامر کریم خاں نے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کوٹلہ تولے خاں کی عمارت کا جائزہ لیا۔انہوں نے سکول میں سہولیات فراہم کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ عمارت میں لفٹ لگا کرعلاقہ کے سیورج کے مسائل حل کرکے نئے سیشن میں سکول فنکشنل کیا جائے۔ سٹیٹ آف دی آرٹ بلڈنگ کو چند مسائل کی وجہ سے فنکشنل نہ کرنا افسوسناک ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے محکمہ سکول، محکمہ بلڈنگ کو فوری تمام ناپید سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے احکامات دئیے۔کمشنر عامر کریم نے کوٹلہ تولے خان زیر تعمیر سڑک کا بھی دورہ کیا اور سڑک کی تعمیر میں تاخیر پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔انہوں مے ہدایت کی کہ عید سے پہلے سڑک کو کارپٹ کرکے فنکشنل کیا جائے۔ سی او کارپوریشن اقبال خاں بھی موجود تھے۔ علاوہ ازیں کمشنر عامر کریم خاں نے علاقے میں سڑک پر سری پائے، پلاسٹک جلانے والوں کیخلاف بھی کارروائی کے احکامات دئیے ۔

متعلقہ عنوان :