امریکی محصولات،آسٹریلوی وزیر اعظم کی شہریوں سے مقامی مصنوعات خریدنے کیاپیل

جمعرات 13 مارچ 2025 10:30

کینبرا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مارچ2025ء) آسٹریلوی وزیر اعظم انتھونی البانیزنے آسٹریلوی باشندوں سےاپیل کی ہے کہ وہ مقامی مصنوعات خرید کرمقامی کاروباری اداروں کی حمایت کریں۔

(جاری ہے)

شنہوا کے مطابق انہوں نے گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے سٹیل اور ایلومینیم پر محصولات کے جواب میں کہا کہ انتقامی محصولات مہنگائی کو بڑھا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آسٹریلوی باشندے امریکی مصنوعات خریدنے کی بجائے مقامی مصنوعات خرید کرملکی معیشت پر مثبت اثر ڈال سکتے ہیں۔ آسٹریلوی وزیر اعظم نے کہا کہ ہمارے پاس (ایک) ایجنڈا ہے جو ہماری معاشی لچک اور یہاں آسٹریلیا میں مزید چیزیں تیار کرنے کے بارے میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اس وقت متحد ہونے کی ضرورت ہے