صوبائی صدرمسلم کانفر نس کے پی کے خواجہ دلاورکی جعفر ایکسپریس پر دہشتگردانہ حملہ کی مذمت

جمعرات 13 مارچ 2025 17:10

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مارچ2025ء) صوبائی صدرمسلم کانفر نس کے پی کے خواجہ دلاورنے کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس پر دہشتگردانہ حملہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے بیان میں دہشتگردی کے اس واقعہ میں شہید، زخمی اور یرغمال ہونے والے مسافروں کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی اللہ تبارک و تعالیٰ ان کے دکھ اور غم کو کم کرے اور یرغمالیوں کو جلد رہا کروائے،نہتے مسافروں کو دہشتگردی کا نشانہ بنانا انتہائی درجہ سفاکیت ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔

انہوں کہا کہ سیکیورٹی فورسز، علما کرام اور عوام پر خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں بڑھتے ہوئے دہشتگردانہ حملوں پر پوری قوم کا موقف ایک ہونا چاہیے اور قوم کی نمائندہ سیاسی جماعتوں کا موقف بھی مشترکہ ہونا چاہیے تاکہ دہشتگردی کے خلاف برسرپیکار سیکیورٹی فورسز کے جوانوں کے حوصلے بلند رہیں اور وہ دہشتگردی کی جڑوں کو اکھاڑ پھینکنے میں کامیاب ہوں۔