یو ایس عالمی رینکنگ ، پنجاب یونیورسٹی کی شاندار کارکردگی

جمعرات 13 مارچ 2025 17:54

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مارچ2025ء) کیو ایس عالمی یونیورسٹیز درجہ بندی میں پنجاب یونیورسٹی کے 19 مضامین کو مختلف کیٹیگریز میں دنیا کے اعلی اداروں میں شامل کیا گیا ہے جبکہ گزشتہ سال کے مقابلے کئی مضامین میں بہتری آئی ہے۔ترجمان کے مطابق تازہ ترین 2025 کیو ایس مضمون وار درجہ بندی میں، پیٹرولیم انجینئرنگ اور لائبریری اینڈ انفارمیشن مینجمنٹ کو الگ الگ دنیا کے 51-100 بہترین اداروں میں شامل کیا گیا ہے جبکہ دیگر مضامین میں لنگوسٹکس301-350،پیٹرولیم انجینئرنگ51-100،کیمیکل انجینئرنگ351-400،فارمیسی اور فارماکولوجی251-300، سوشل سائنس اینڈ مینجمنٹ 401-450، بائیولوجیکل سائنسز451-520، کیمسٹری301-350،فزکس اینڈ ایسٹرانومی301-350،بزنس اینڈ مینجمنٹ401-450، ریاضی201-250، نیچرل سائنسز401-450،ایگریکلچراینڈفاریسٹری251-300، کمپیوٹر سائنس اور انفارمیشن سسٹمز401-450، میٹریل سائنس401-550،اکنامکس اینڈ اکانومیٹرکس500-451، میڈیسن650-601، انجیئنرنگ اینڈ ٹیکنالوجی363 اوراینوائرمینٹل سائنسز کو401-450،اداروں میں شامل کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق پنجاب یونیورسٹی پاکستان کی واحد یونیورسٹی ہے جسے کیو ایس 2025 سبجیکٹ رینکنگ میں 19 مضامین میں درجہ دیا گیاہے۔پٹرولیم انجینئرنگ، کیمیکل انجینئرنگ، بائیولوجیکل سائنسز، کیمسٹری، فارمیسی اینڈ فارماکولوجی، ریاضی، نیچرل سائنسز، ایگریکلچر اینڈ فاریسٹری، انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی، اینوائرمنٹل سائنسز، سوشل سائنسز اینڈ مینجمنٹ، کمپیوٹر سائنسز اور انفارمیشن سسٹمز اور میٹریل سائنسز میں گزشتہ سال کے مقابلے میں نمایاں بہتری آئی ہے۔

وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر محمد علی نے پنجاب یونیورسٹی کی رینکنگ میں اس غیر معمولی اضافے پراساتذہ، طلبہ اورملازمین کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ متعدد حالیہ اقدامات کے باعث امید ہے کہ آئندہ سال پنجاب یونیورسٹی کے مزید شعبہ جات عالمی درجہ بندی میں شامل ہوں گے۔انہوں نے یونیورسٹی رینکنگ کمیٹی کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر محمد عثمان اعوان اور ان کی ٹیم کی کاوشوں کو بھی سراہا۔

پروفیسر ڈاکٹر محمد عثمان اعوان نے اپنے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی اعلی تعلیم کے میدان میں پاکستانی یونیورسٹیوں کی قیادت کرنے کی صلاحیت رکھتی اوریہ قابلِ فخر بات ہے کہ پنجاب یونیورسٹی میں پڑھائے جانے والے اتنے مضامین کی کیو ایس رینکنگ میں جگہ دی گئی ہے۔انہوں نے کہاکہ کیو ایس درجہ بندی کو دنیا بھر کے تعلیمی حلقوں میں سب سے زیادہ قابل اعتماد درجہ بندی سمجھا جاتا ہے۔