اداکارہ، ماڈل و میزبان عفت عمر نے اپنی نئی اور منفرد ویڈیوز شیئر کر دیں

اداکارہ کی نئی ویڈیوز نے ایک بار پھر ناقدین کی توپوں کا رخ اپنی جانب کروا لیا

جمعہ 14 مارچ 2025 11:43

اداکارہ، ماڈل و میزبان عفت عمر نے اپنی نئی اور منفرد ویڈیوز شیئر کر ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مارچ2025ء)پاکستان کی سینئر اداکارہ، ماڈل و میزبان عفت عمر نے اپنی نئی اور منفرد ویڈیوز شیئر کی ہیں۔53 سالہ نامور اداکارہ عفت عمر کو اپنے بے باک طرزِ زندگی اور بیانات کے سبب اکثر اوقات ہی تنازعات میں گھرے دیکھا جاتا ہے۔اداکارہ کی نئی ویڈیوز نے ایک بار پھر ناقدین کی توپوں کا رخ اپنی جانب کروا لیا ہے۔

(جاری ہے)

اداکارہ کی نئی ویڈیوز میں انہیں خوبصورت سرخ ساڑھی پہنے اور سندور سے بھری مانگ میں دیکھا جا سکتا ہے۔عفت عمر نے اپنی اس ویڈیو کو کیپشن بھی دلچسپ دیا ہے۔ایک پوسٹ کے کیپشن میں اداکارہ نے لکھا ہے کہ کبھی کبھار آپ لباس کسی کو مارنے کے لیے اور کبھی کبھار جیتنے کے لیے پہنتے ہیں۔سینئر اداکارہ کی ان ویڈیوز کے کمنٹ باکس میں صارفین عفت عمر سے سندور لگانے کے سبب سخت نالاں نظر آ رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :