بپاشا باسو کے ساتھ قطع تعلق کا فیصلہ کافی مشکل تھا،اداکار ڈینو موریا

دونوں کی ملاقات ایک مشترکہ دوست کے ذریعے ہوئی تھی جس کے بعد دونوں ایک دوسرے کی محبت میں مبتلا ہوگئے

جمعہ 14 مارچ 2025 12:20

بپاشا باسو کے ساتھ قطع تعلق کا فیصلہ کافی مشکل تھا،اداکار ڈینو موریا
بنگلور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مارچ2025ء)بالی ووڈ اداکار ڈینو موریا نے انکشاف کیا ہے کہ انکا اداکارہ بپاشا باسو کے ساتھ بریک اپ(قطع تعلق)کا فیصلہ کافی مشکل تھا۔ واضح رہے کہ ان دونوں کی ملاقات ایک مشترکہ دوست کے ذریعے ہوئی تھی جس کے بعد دونوں ایک دوسرے کی محبت میں مبتلا ہوگئے۔انکی رومانوی ملاقاتوں کا آغاز 1996 میں ہوا، لیکن ان کے راستے 2002 کی فلم راز کی فلمبندی کے دوران جدا ہوگئے۔

(جاری ہے)

ایک حالیہ انٹرویو کے دوران بنگلور (بنگلورو)سے تعلق رکھنے والے اور ہندی کے علاوہ تامل، کناڈا، ملیالم اور تیلگو فلموں میں اپنے فن کا جوہر دکھانے والے 50 سالہ دینو موریا نے کہا کہ راستے جدا کرنے کا فیصلہ انھوں نے کیا تھا کیونکہ ہمارے درمیان کچھ مسائل تھے۔انھوں نے مزید کہا کہ بپاشا کیلیے اس صورتحال سے نبرد آزما ہونا کافی مشکل ہو رہا تھا، اور یہ کوئی آسان نہ تھا کہ بریک اپ کے فوری بعد ہم اکٹھے فلم راز میں شوٹ میں حصہ لیتے۔ ہماری شوٹ پر روزانہ ملاقات ہوتی، وہ کافی اپ سیٹ تھیں۔ مجھے بھی کافی عجیب سا لگ رہا تھا کہ جس سے اتنی قربت رہی اور اس کا خیال رکھا اب اس سے انداز میں سامنا ہو رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :