رقاصہ نورا فتحی کا مزاحیہ انداز میں اداکارکارتک آریان پرطنز

آئیفا 2025 کی تقریب میں کارتک آریان کی رومانس سے جڑی افواہیں موضوعِ بحث بن گئیں

جمعہ 14 مارچ 2025 12:20

رقاصہ نورا فتحی کا مزاحیہ انداز میں اداکارکارتک آریان پرطنز
جے پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مارچ2025ء)معروف رقاصہ نورا فتحی نے مزاحیہ انداز میں اداکار کارتک آریان پر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوئی ہے جسے آپ نے ابھی تک ڈیٹ نہیں کیا آئیفا 2025 کی تقریب میں کارتک آریان کی رومانس سے جڑی افواہیں موضوعِ بحث بن گئیں۔ ایونٹ کے دوران کرن جوہر نے جب نورا فتحی کو لندن کی فرسٹ کلاس ٹکٹ آفر کی تو نورا نے فورا پوچھا، کیا میں آپ کے ساتھ جا رہی ہوں کرن نے جواب دیا کہ وہ کارتک کی بات کر رہے ہیں۔

اس پر کارتک آریان نے مداخلت کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو ہمارے ساتھ جانے کی ضرورت نہیں، ہم آپ کو ٹکٹ دیں گے اور آپ جس کے ساتھ جانا چاہیں جا سکتی ہیں۔ کرن جوہر نے مزید مزاحیہ انداز میں کہا کہ اگر آپ ہمیں بتائیں کہ کارتک کے لیے بہترین میچ کون ہے، تو آپ آرام سے جا سکتی ہیں، یہ آپ بھی ہو سکتی ہیں۔

(جاری ہے)

اس پر نورا فتیحی نے دلچسپ جواب دیتے ہوئے کارتک آریان کو چھیڑا اور کہا کہ کوئی ہے اس انڈسٹری میں جسے آپ نے ابھی تک ڈیٹ نہیں کیا یہ سن کر کارتک آریان شرما گئے اور ہنستے ہوئے بات کو ٹالنے کی کوشش کی، جبکہ وہاں موجود شائقین نے نورا کی حاضر جوابی پر خوشی کا اظہار کیا۔

یہ دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی اور صارفین نے اس پر مختلف تبصرے کیے ہیں۔ایک صارف نے لکھا ہے کہ یہ کوئی روایتی طنز نہیں، بلکہ کارتک کے لیے ایک اعزاز ہے، ان کی پی آر ٹیم بھی انہیں پلے بوائے کے طور پر پروموٹ کر رہی ہے۔