سعودی عرب میں نایاب پودے کی وجہ سے عالمی منصوبے کی جگہ تبدیل

فیصلہ قدرتی ماحول کی حفاظت کے لیے ولی عہد کی گہری وابستگی کی عکاسی کرتا ہے،رپورٹ

جمعہ 14 مارچ 2025 17:46

سعودی عرب میں نایاب پودے کی وجہ سے عالمی منصوبے کی جگہ تبدیل
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مارچ2025ء)سعودی عرب میں نایاب پودے کی وجہ سے عالمی منصوبے کی جگہ تبدیل کر دی گئی ۔عرب ٹی وی کے مطابق شہزادہ عبدالعزیز الفیصل نے بتایا کہ نیوم میں ایک عالمی معیار کے سیاحتی تفریحی مقام کی تعمیر کا منصوبہ بنایا گیا لیکن ماہرین کو معلوم ہوا کہ اس مخصوص پہاڑی علاقے میں ایک نایاب پودا پایا جاتا ہے جو دنیا میں کسی اور جگہ نہیں اگتا۔

(جاری ہے)

اس انکشاف نے ماہرین کو پیچیدہ صورتحال سے دوچار کر دیا۔شہزادہ عبد العزیز الفیصل نے کہا کہ جب ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو اس معاملے کا علم ہوا تو انہوں نے فورا منصوبے کی جگہ تبدیل کرنے اور کسی دوسرے مقام پر تعمیر کا حکم دیا تاکہ اس نایاب پودے کو محفوظ رکھا جا سکے۔یہ فیصلہ قدرتی ماحول کی حفاظت کے لیے ولی عہد کی گہری وابستگی کی عکاسی کرتا ہے۔