
امدادی وسائل میں کمی لیکن روہنگیا پناہ گزینوں کی مدد جاری رہے گی، گوتیرش
یو این
جمعہ 14 مارچ 2025
22:15

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 14 مارچ 2025ء) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے بنگلہ دیش میں مقیم 10 لاکھ سے زیادہ روہنگیا پناہ گزینوں کی تکالیف میں کمی لانے اور انہیں خوراک سمیت ضروری امداد کی فراہمی کے لیے ہرممکن کوششیں کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
سیکرٹری جنرل مسلمانوں کے مقدس مہینے رمضان میں ان پناہ گزینوں سے اظہار یکجہتی کے لیے بنگلہ دیش آئے ہیں جہاں انہوں نے میانمار سے نقل مکانی کر کے آنے والے ان لوگوں کو تحفظ دینے پر بنگلہ دیش کے لوگوں کا شکریہ ادا کیا اور عالمی برادری سے ان کی مدد کے لیے وسائل مہیا کرنے کی اپیل کی۔
انہوں نے بنگلہ دیش کے ساحلی شہر کاکس بازار میں قائم روہنگیا کیمپ کے دورے میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہر سال رمضان میں کسی بحران زدہ آبادی کے ساتھ وقت گزارتے ہیں۔
(جاری ہے)
سیکرٹری جنرل نے بتایا کہ اس دورے میں پناہ گزینوں نے انہیں بتایا کہ وہ محفوظ طور سے میانمار واپس جانے اور کیمپوں میں رہن سہن کے حالات میں بہتری کے خواہش مند ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں بحرانوں کا سامنا کرنے والے جو لوگ امدادی وسائل میں کمی آنے سے بری طرح متاثر ہوئے ہیں ان میں کاکس بازار کے روہنگیا پناہ گزین بھی شامل ہیں۔
اقوام متحدہ ان کی محفوظ اور باوقار وطن واپسی کے لیے کوششیں جاری رکھے گا۔امدادی وسائل کا بحران
اس موقع پر انہوں نے خبردار کیا کہ امریکہ اور یورپی ممالک سمیت بڑے عطیہ دہندگان کی جانب سے امدادی وسائل کی فراہمی بند کیے جانے یا ان میں بھاری کٹوتیوں کے باعث دنیا بھر میں انسانی امداد کی فراہمی خطرات سے دوچار ہے۔ ان حالات میں روہنگیا پناہ گزینوں کے کیمپ میں مہیا کی جانے والی غذائی امداد میں بھی کمی آنے کا خدشہ ہے۔
تاہم، انہوں نے وعدہ کیا کہ وہ رکن ممالک سے بات کر کے اس روہنگیا آبادی کے لیے امداد کی ترسیل برقرار رکھنے کی کوشش کریں گے۔سیکرٹری جنرل نے کہا کہ حالیہ دنوں مزید بہت سے روہنگیا میانمار سے نقل مکانی کر کے بنگلہ دیش آئے ہیں جنہیں اپنے ملک میں مسلمان ہونے کی بنا پر بھی نفرت اور تشدد کا سامنا تھا۔ کل مسلمانوں سے نفرت کے خلاف عالمی دن منایا جا رہا ہے اور اس موقع پر ان لوگوں کو یاد رکھنا ضروری ہے۔
میانمار ان لوگوں کا وطن ہے جہاں ان کی محفوظ، رضاکارانہ اور باوقار واپسی ہی پناہ گزینوں کے اس بحران کا حل ہے۔انہوں نے کہا کہ کاکس بازار میں رہنے والے پناہ گزین تعلیم، ہنر کی تربیت اور خوف کفالت کے مواقع چاہتے ہیں۔ جب لوگوں کو اچھے مستقبل کے امکانات دکھائی نہ دیں تو تشدد، جرائم اور سلامتی کے دیگر مسائل جنم لیتے ہیں۔
بنگلہ دیش کا فیاضانہ کردار
سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ بنگلہ دیش کے لوگوں کی ان پناہ گزینوں کے لیے مدد کا اعتراف کرنا ضروری ہے جنہوں نے محدود وسائل کے باوجود انہیں فیاضانہ مدد فراہم کی ہے۔
کیمپ اور اس میں رہنے والے پناہ گزینوں کو موسمیاتی بحران کے شدید اثرات کا سامنا ہے۔ موسم گرما میں یہاں شدید گرمی پڑتی ہے اور جنگلوں میں آگ لگنے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ طوفانوں اور مون سون کے موسم میں سیلاب اور پہاڑی تودے لوگوں کے گھروں اور زندگی کے لیے خطرہ ہوتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے وہ 2018 میں کاکس بازار آئے تھے اور تب سے اب تک اس کیمپ کے حالات میں خاصی بہتری آئی ہے تاہم مسائل اب بھی باقی ہیں جنہیں دور کرنے کے لیے اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے۔
عالمی برادری سے اپیل
سیکرٹری جنرل نے میانمار میں متحارب فریقین کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ وہ تشدد کو روکیں اور بین الاقوامی قانون کے تحت شہریوں کو تحفظ فراہم کریں اور کشیدگی میں اضافے سے گریز کریں۔
انہوں نے خبردار کیا کہ میانمار اور بالخصوص اس کی ریاست راخائن کے حالات بدستور سنگین ہیں جہاں خطرات سے دوچار آبادیوں کو مسلح تنازع اور منظم مظالم سے تحفظ دینے کی ضرورت ہے۔
عالمی برادری روہنگیا بحران سے منہ نہیں موڑ سکتی اور انہیں نظرانداز کرنا قابل قبول نہیں ہو گا۔ ان لوگوں کو بنگلہ دیش میں وقار سے رہنے کے لیے مدد کی اشد ضرورت ہے۔انہوں نے عالمی رہنماؤں پر زور دیا کہ وہ میانمار میں امن و انصاف اور روہنگیا کے حقوق کا تحفظ یقینی بنانے اور ان کے خلاف امتیازی سلوک اور مظالم کا خاتمہ کرانے میں اپنا کردار ادا کریں۔
مزید اہم خبریں
-
بھارت کو ’صورت حال کی سنگینی‘ کا اندازہ شاید اب ہوا ہے
-
پنجاب پولیس نے لیٹر دیا کہ میں اشتہاری ہوں ڈی آئی جی کو بلوائیں مجھے گرفتار کریں، علیمہ خان کا جج سے مکالمہ
-
دنیا بھارت کے جنگی جنون کو سنجیدہ لے،بھارتی جارحیت نے دو ایٹمی قوتوں کو جنگ کے دہانے پر پہنچا دیا ہے،ترجمان دفتر خارجہ
-
لاہور، علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن مختصر بندش کے بعد دوبارہ بحال
-
پہلگام واقعے کو جواز بنا بھارت کو جج، جیوری اور سزا دینے والا بننے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، ترجمان پاک فوج
-
پاک بھارت کشیدہ صورتحال،الرٹ جاری لاہور ایئرپورٹ کو تاحکم ثانی بند کردیا گیا
-
نائب وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار کو آذربائیجان کے وزیر خارجہ جیہون بیراموف کا ٹیلی فون
-
بھارت کا سندھ طاس معاہدے میں یکطرفہ طور پر ردوبدل کرنے کا اقدام پانی کو ہتھیار بنانے کی طرف خطرناک تبدیلی ہے.ویلتھ پاک
-
پاکستان کی جانب سے بھارت کے جنگی رافیل طیارے گرائے جانے کے بعد چینی فنکاروں نے مزاحیہ ویڈیو بنا ڈالی
-
آئندہ بجٹ میں عام آدمی کو ریلیف دینا حکومت کی اولین ترجیح ہے، غریب اور متوسط طبقے کی مالی مشکلات میں کمی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے ، وزیراعظم شہباز شریف کا اجلاس سے خطاب
-
پاکستان کوئی بیرونی دبا ﺅقبول نہیں کرے گا، قوم مطمئن رہے.وزیردفاع
-
متعدد حج پروازیں منسوخ اور تعطل کا شکارہیں، عازمین حج متعلقہ حاجی کیمپوں سے رابطہ میں رہیں ، وزارت مذہبی امور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.