ملک میں چینی کی قلت نہیں ہورہی، چینی کا معاملہ ہر دفعہ ہی گڑ بڑ پیدا کرتا ہے

چینی پر بہت سے لوگ سٹے بازی اور ذخیرہ اندوزی کرتے ہیں،فائدہ اٹھانے کیلئے جان بوجھ کرقلت کی خبریں پھیلائی جاتی ہیں، وفاقی وزیر مصدق ملک

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 14 مارچ 2025 23:40

ملک میں چینی کی قلت نہیں ہورہی، چینی کا معاملہ ہر دفعہ ہی گڑ بڑ پیدا ..
اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 14مارچ 2025ء )وفاقی وزیر مصدق ملک نے کہا ہے کہ ملک میں چینی کی قلت نہیں ہورہی، چینی کا معاملہ ہر دفعہ ہی گڑ بڑ پیدا کرتا ہے،چینی پر بہت سے لوگ سٹے بازی اور ذخیرہ اندوزی کرتے ہیں۔ ملک میں چینی کی قلت نہیں ہورہی، چینی کا معاملہ ہر دفعہ ہی گڑ بڑ پیدا کرتا ہے، ملک میں چینی کی قیمتوں پرسٹہ بازی کی جاتی ہے، چینی کے معاملے پر بہت سے لوگ سٹے بازی اور ذخیرہ اندوزی کرتے ہیں، فائدہ اٹھانے کیلئے جان بوجھ کر خبریں پھیلائی جاتی ہیں، مثلا خبر پھیلا دیں گے کہ گنے میں رس کم ہے اس لئے چینی کی قلت ہوگی، یا خبر آجاتی ہے کہ چینی کی طلب بڑھ گئی ہے، بعض چیزوں میں حقیقت ہوتی ہے لیکن زیادہ تر خبریں پھیلائی جاتی ہیں، خبریں اس لئے پھیلائی جاتی ہیں کہ ذخیرہ اندوز اور سٹہ مافیا اس سے فائدہ اٹھا سکے، جب ملک میں ریگولیشن کے ذریعے کسی چیز کو روکنے کی کوشش کی جاتی ہے اس میں بہت ساری مارکیٹ کھل جاتی ہیں۔

(جاری ہے)

مارکیٹ بہت بڑی ہوتی ہے اس کے سامنے ایک دولوگوں کا کھڑا ہونا مشکل ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس چینی کے سٹاک موجود تھے ۔وزیراعظم نے ہدایت کی تھی اگر چینی کی قیمت بڑھے تو برآمدات روک دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس دو طرح کی حکمت عملی ہے کہ اس کو ڈی ریگولیٹ کردیا جائے ایکسپورٹ اور امپورٹ پر کوئی پابندی نہیں ہونی چاہئے، جب چینی کی قیمت 140 فی کلو تھی اور ایک ہفتے کیلئے بھی قیمت اوپر گئی تو ہم نے کہا تھا کہ پابندی لگائے۔

دوسری جانب وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے چینی کے ذخیرہ اندوزوں اور مصنوعی طور پر چینی کی قلت پیدا کر کے قیمت میں اضافے کے ذمہ دار عناصر کے خلاف سخت ترین کارروائی کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں چینی کی وافر مقدار موجود ہے، مصنوعی طور پر بحران کی فضا پیدا کرنے والوں کو قانون کے شکنجے میں لایا جائے۔