اپنی نوجوان بیٹی کو روزانہ فرشی شلوارپہنتے دیکھا پسند کروں گی، ماریہ بی

ہفتہ 15 مارچ 2025 12:48

اپنی نوجوان بیٹی کو روزانہ فرشی شلوارپہنتے دیکھا پسند کروں گی، ماریہ ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مارچ2025ء)پاکستانی معروف فیشن ڈیزائنر ماریہ بی نے کہاہے کہ میں ہر وقت فرشی شلوارپہننے کو ترجیح نہیں دوں گی تاہم میںاسے اپنی نوجوان بیٹی کو روزانہ پہنتے دیکھا پسند کروں گی،یہ زیادہ تر ان لڑکیوں پر جچتی ہے جو لمبی اور سلم ہوتی ہیں،ہر ٹرینڈ ہر ایک کیلئے نہیں ہوتا۔تفصیلات کے مطابق نامور فیشن ڈیزائنر ماریہ بی نے انسٹاگرام کا رخ کرتے ہوئے فرشی شلوار پر اپنے خیالات واضح کئے ہیں۔

ماریہ بی کے مطابق یہ فیشن ایک مخصوص باڈی ٹائپ کیلئے موزوں ہے۔ اس بارے میں بات کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ ہر ٹرینڈ ہر ایک کیلئے نہیں ہوتا۔ ماریہ بی نے کہاکہ میں اسے اپنی نوجوان بیٹی کو روزانہ پہنتے دیکھا پسند کروں گی، لیکن چونکہ میں 45سال سے زیادہ عمر کی ہوں، اس لیے میں اسے ہر وقت پہننے کو ترجیح نہیں دوں گی۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ یہ زیادہ تر ان لڑکیوں پر جچتی ہے جو لمبی اور سلم ہوتی ہیں، بجائے ان خواتین کے جو چھوٹے یا نارمل قد اور قدرے بھرے جسم کی مالک ہوں، لہٰذا کسی بھی ٹرینڈ کو فالو کرنے سے پہلے اپنی پرسنلٹی کو بھی مد نظر رکھیں۔

ساتھ ہی ماریہ بی نے سئگریٹ پینٹ اور فرشی شلوار زیب تن کیے اپنے اس بیان کی واضح طور پر مثال بھی پیش کردی، جو اس بات کو واضح کرتی ہے کہ فرشی شلوار سلم اور اسمارٹ ، دراز قد والی لڑکیوں پر جچے گا نہ کہ چھوٹے قد اور بھری جسمانیت والی خواتین پر ۔