ہانیہ عامر نے بھاری معاوضہ طلب کیا تو یہ ان کا حق ہے، عدنان فیصل

ہفتہ 15 مارچ 2025 12:58

ہانیہ عامر نے بھاری معاوضہ طلب کیا تو یہ ان کا حق ہے، عدنان فیصل
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مارچ2025ء)مشہور پوڈکاسٹر عدنان فیصل نے اعتراف کیاہے کہ ہانیہ عامر نے ان کے پروگرام میں شرکت کے 20لاکھ روپے مانگے تھے۔تفصیلات کے مطابق عدنا فیصل نے ایک رمضان ٹرانسمیشن باران رحمت پوڈکاسٹ میں شرکت کی،اس دوران جب ان سے لائیوکالز کے دوران ایک کالرنے ہانیہ عامر کے معاوضے کے حوالے سے سوال کیا کہ اس خبر میں کتنی صداقت ہے جس پرانہوں نے تصدیق کرتے ہوئے جواب دیا کہ ہانیہ عامر ہماری بڑی سلیبریٹی ہیں اور اگر انہوں نے پوڈکاسٹ میں شرکت کا معاوضہ طلب کیا تو یہ ان کا حق ہے تاہم، انہوں نے وضاحت کی کہ چونکہ وہ آج تک کسی کو بھی پیسے نہیں دیتے، اس لیے ہانیہ عامر کو بھی معاوضہ دینے سے انکار کر دیا گیا۔

عدنان فیصل نے تسلیم کیا کہ ہانیہ عامر ایک ایسی فنکارہ ہیں جو بیس لاکھ نہیں بلکہ پچاس لاکھ تک کا معاوضہ مانگ سکتی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ان کے پوڈکاسٹ میں بلاول بھٹو سمیت کئی مشہور شخصیات نے شرکت کی ہے، مگر کسی کو بھی معاوضہ نہیں دیا گیا، کیونکہ ان کی پالیسی یہ ہے کہ اگر پیسے دیے جائیں تو سب کو دیے جائیں گے، نہ کہ کسی ایک کو۔عدنان فیصل نے کہا کہ یہ فنکاروں کی محبت ہے جو بلا معاوضہ ان کے پوڈکاسٹ میں آتے ہیں اور وہ چاہتے ہیں کہ مزید اچھے آرٹسٹس بھی ان کے پوڈکاسٹ میں شریک ہوں، حالانکہ ابھی تک ایسا نہیں ہو سکا، مگر ممکن ہے کہ مستقبل میں وہ شامل ہوں۔