عامرخان نے گوری سپراٹ نامی خاتون کیساتھ تعلقات کا اعتراف کرلیا

60سال کی عمر میں شادی کرنا شاید مجھے مناسب نہیں لگتا لیکن دیکھتے ہیں، وقت بتائے گا،اداکار

ہفتہ 15 مارچ 2025 14:14

عامرخان نے گوری سپراٹ نامی خاتون کیساتھ تعلقات کا اعتراف کرلیا
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مارچ2025ء)بالی وڈاداکارعامر خان نے اپنے زندگی میں آنے والی ایک اور محبت کی تصدیق کرتے ہوئے گوری سپراٹ نامی خاتون کے ساتھ اپنے تعلقات کا اعتراف کرلیا۔تفصیلات کے مطابق عامر خان نے اپنے زندگی میں آنے والی ایک اور محبت کی تصدیق کرتے ہوئے گوری سپراٹ نامی خاتون کے ساتھ اپنے تعلقات کا اعتراف کیاہے۔

(جاری ہے)

عامر خان نے مداحوں سے انکشاف کیاکہ وہ اور گوری دونوں ایک دوسرے کے ساتھ کمیٹڈ ہیں اور وہ ان کے ساتھ سیٹلڈ محسوس کرتے ہیں۔عامر نے رشتے کا باضابطہ اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ وہ گوری کے ساتھ رومانوی تعلق میں ہیں، گوری کی ایک 6سالہ بیٹی بھی ہے اور یہ جوڑا پچھلے 25سالوں سے ایک دوسرے کو جانتا ہے۔عامر خان نے اپنے رشتہ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم مکمل طور پر ایک دوسرے کے ساتھ پرعزم ہیں، میں نے 2بار شادی کی ہے مگر اب 60سال کی عمر میں شادی کرنا شاید مجھے مناسب نہیں لگتا لیکن دیکھتے ہیں، وقت بتائے گا۔

متعلقہ عنوان :