معروف پنجابی گلوکارہ نصیبو لال پر شوہر کا تشدد،مقدمہ درج

ہفتہ 15 مارچ 2025 17:35

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مارچ2025ء) معروف پنجابی گلوکارہ نصیبو لال پر شوہر کا تشدد،مقدمہ درج کرلیا گیا ۔ ایف آئی آر کے مطابق گلوکارہ نصیبو لال کا کہنا ہے میں گھر کے صحن میں بیٹھی ہوئی تھی کہ اسی دوران میرے خاوند نوید حسین نے آتے ہی گالم گلوچ شروع کر دی اور پاس پڑی اینٹ میرے منہ پر دے ماری جس سے میرے چہرے کی بائیں سائیڈ اور ناک پر شدید چوٹ آئی ہے۔

(جاری ہے)

گلوکارہ نے کہا کہ میرا خاوند اکثر اوقات مجھ سے لڑائی جھگڑا کرتا رہتا ہے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنے شروع کردیئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :