سکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخواہ میں 2 مختلف کاروائیاں، 9 دہشتگردوں کا ہلاک کردیا گیا

مہمند آپریشن کے نتیجے میں 7 خوارج اور ڈی آئی خان میں 2 خوارج دہشتگردوں کو ہلاک کیا گیا، سکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔ آئی ایس پی آر

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 15 مارچ 2025 20:56

سکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخواہ میں 2 مختلف کاروائیاں، 9 دہشتگردوں کا ..
راولپنڈی ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 15مارچ 2025ء ) سکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخواہ میں 2 مختلف کاروائیوں میں 9 دہشتگردوں کا ہلاک کردیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخواہ میں 2 مختلف انٹیلی جنس بیسڈ کاروائیوں کے دوران 9 دہشتگردوں کا ہلاک کردیا ہے،سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے خلاف دونوں کاروائیاں 14 اور 15مارچ کو کی گئیں۔

سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر دہشتگردوں کے خلاف مہمندمیں آپریشن کیا۔ سکیورٹی فورسز نے مئوثر انداز میں خوارج کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا ، شدید فائرنگ کے تبادلے میں مادر وطن کے 2 بہادر جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔شہید ہونے والوں میں حوالدار محمد زاہد اور سپاہی آفتاب علی شاہ شامل ہیں۔

(جاری ہے)

سکیورٹی فورسز کے مہمند آپریشن کے نتیجے میں 7 خوارج کو جہنم واصل کردیا گیا۔

سکیورٹی فورسز نے ڈی آئی خان کے علاقے مڈی میں بھی کاروائی کی۔سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 2 خوارج دہشتگردوں کو ہلاک کردیا گیا، ہلاک خوارج سے اسلحہ اور گولا بارود برآمد ہوا ہے۔ مارے گئے خوارج دہشتگردی کی مختلف کاروائیوں میں ملوث تھے۔ علاقے میں سکیورٹی فورسز کا کلیئرنس آپریشن جاری ہے، سکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔