
شام: استحکام کے لیے دلیرانہ اقدامات کی ضرورت، یو این حکام
یو این
اتوار 16 مارچ 2025
00:45

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 16 مارچ 2025ء) اقوام متحدہ کے حکام نے شام میں تشدد کے نئے واقعات اور بڑھتے ہوئے عدم استحکام پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ حالات میں بہتری لانے کے لیے فوری اقدامات نہ کیے گئے تو 14 سالہ خانہ جنگی کے بعد ملک میں آنے والی تبدیلی خطرے میں پڑ جائے گی۔
شام کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے جیئر پیڈرسن نے ملک میں حالیہ دنوں شروع ہونے والی کشیدگی کے فوری خاتمے پر زور دیتے ہوئے تمام فریقین سے کہا ہے کہ وہ بین الاقوامی قانون کے تحت شہریوں کو تحفظ دیں۔
ان کا کہنا ہے کہ 14 سال پہلے ملک میں اصلاحات کے مطالبے کا جواب ہولناک بربریت سے دیا گیا۔
(جاری ہے)
سلامتی کونسل کا مطالبہ
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے شام میں اس کے شہریوں کے زیرقیادت اور انہی کے لیے ایک مشمولہ سیاسی عمل کا مطالبہ کیا ہے جس کی بنیاد 2015 میں کونسل کی منظور کردہ قرارداد 2254 کے اصولوں پر ہو۔
ان میں نسلی و مذہبی پس منظر سے قطع نظر شام کے تمام لوگوں کے حقوق کا تحفظ بھی شامل ہے۔ کونسل کا کہنا ہے کہ اس سیاسی عمل کے ذریعے شام کے تمام لوگوں کی جائز امنگوں کو پورا ہونا چاہیے، انہیں تحفظ ملنا چاہیے اور انہیں اپنے مستقبل کا پرامن، آزادانہ اور جمہوریہ طور سے خود فیصلہ کرنے کے قابل ہونا چاہیے۔کونسل نے شام کے ساحلی شہر لاطاکیہ اور طرطوس میں 6 مارچ سے جاری تشدد اور بڑے پیمانے پر لوگوں کی ہلاکتوں کی مذمت کرتے ہوئے ملک میں انصاف اور مفاہمت کے لیے زور دیا ہے۔
منظم وحشیانہ تشدد
شام کی خانہ جنگی کے ابتدائی مہینوں میں تقریباً 2,000 شہری ہلاک اور ہزاروں زخمی ہوئے تھے۔ اس وقت اقوام متحدہ کی ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق نیوی پلائی نے اسے شہری آبادی کے خلاف وسیع پیمانے پر اور منظم تشدد اور ممکنہ طور پر انسانیت کے خلاف جرائم قرار دیا تھا۔
اس کے بعد 14 سال کے دوران شام کے لوگوں کو کیمیائی ہتھیاروں اور بیرل بموں کے حملوں سمیت بدترین تشدد جھیلنا پڑا جس میں ہزاروں شہری ہلاک اور ایک کروڑ 20 لاکھ سے زیادہ نقل مکانی پر مجبور ہوئے۔
ان میں 60 لاکھ سے زیادہ لوگوں کو ہمسایہ ممالک میں پناہ لینا پڑی۔امیدیں اور خدشات
سابق صدر بشار الاسد کی حکومت کا دسمبر 2024 میں خاتمہ ہو گیا تھا لیکن شام اب بھی دوراہے پر کھڑا ہے جہاں حالیہ دنوں عبوری حکومت کی افواج اور سابق صدر کے حامیوں میں لڑائی چھڑ گئی ہے جبکہ ملک کو شدید انسانی بحران کا سامنا ہے۔
نمائندہ خصوصی نے کہا ہےکہ سابق حکومت کے خاتمے سے تین ماہ کے بعد شام کے لیے یہ وقت بہت اہم ہے۔
اس کے شہریوں نے مستقبل کے حوالے سے بہت سی خوشگوار امیدیں قائم کر رکھی ہیں لیکن انہیں شدید خوف بھی لاحق ہے۔ ان حالات میں کامیاب طریقے سے اقتدار کی منتقلی کے لیے اعتماد کا قیام بہت ضروری ہے۔ بداعتمادی اور خوف کا ماحول برقرار رہا تو پورا سیاسی عمل خطرے میں پڑ جائے گا۔قومی مکالمے کی ضرورت
جیئر پیڈرسن نے شام میں مشمولہ حکمرانی پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس مقصد کے لیے ملک میں قومی مکالمہ ہونا چاہیے اور اس کی بنیاد پر ٹھوس اقدامات کیے جانا چاہئیں۔
انہوں نے ملک کے عبوری حکمرانوں کی جانب سے جاری کردہ دستوری اعلامیے کا خیرمقدم کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ اس سے قانون کی حکمرانی بحال کرنے اور اقتدار کی مستحکم طور سے منتقلی کی بنیاد ڈالنے میں مدد ملے گی۔ان کا کہنا ہے کہ ملک کے مستقبل کی تشکیل میں خواتین کو مکمل سیاسی نمائندگی دی جانا ضروری ہے اور اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی قرارداد 2254 کی مطابقت سے سیاسی عمل میں مدد دینے کو تیار ہے۔
مفاہمت اور تعمیر نو کا موقع
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے شام کے تمام لوگوں کا تحفظ، وقار اور شمولیت یقینی بنانے کے لیے دلیرانہ اور فیصلہ کن اقدامات کے لیے کہا ہے۔
گزشتہ دنوں ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ 8 دسمبر 2024 کے بعد یہ امید پیدا ہوئی ہے کہ شام میں اب ماضی سے مختلف راہ اختیار کی جا سکتی ہے۔ شام کے لوگوں کے پاس بحالی، مفاہمت اور ایک ایسے ملک کی تعمیر کا موقع ہے جہاں سبھی امن اور وقار سے جی سکیں۔
ان کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ شام میں ایسی مشمولہ سیاسی تبدیلی میں مدد دینے کے لیے پرعزم ہے جس میں احتساب کی ضمانت دی جائے، قومی مفاہمت کو فروغ ملے اور ملک کی طویل مدتی بحالی اور عالمی برادری سے انضمام نو کی بنیاد ڈالی جا سکے۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سلامتی کونسل: جنوبی سوڈان میں یو این مشن کی مدت میں توسیع
-
پوپ لیو کو کیتھولک روحانی پیشوا منتخب ہونے پر گوتیرش کی مبارکباد
-
مشرقی یروشلم میں فلسطینی سکولوں میں اسرائیلی کارروائی کی مذمت
-
اسلام آباد کی تمام بلند عمارتوں پر ہنگامی سائرن نصب کر دئیے گئے
-
پاک فوج نے بھارتی بٹالین ہیڈکوارٹر تباہ کر دیا
-
اللہ نہ کرے کہ ایٹمی جنگ ہو، ایٹمی جنگ کا آپشن دونوں ممالک کے پاس نہیں ہے
-
سندھ میں یونیسف اساتذہ اور طلباء کو جدید تعلیم و تربیت دینے میں مصروف
-
اسرائیلی کارروائی: مغربی کنارے پر بڑی تعداد میں فلسطینی گھر مسمار
-
پاکستان نے چینی ساختہ "جے 10" طیاروں سے 2 بھارتی جہاز مار گرائے
-
موجودہ حالات میں سیاسی قیدیوں کو رہا کیا جانا چاہیے اور ان کے گرد مزید گھیرا تنگ نہ کیا جائے
-
آج ڈرونز آئے ہیں کل جہازآئے تھے ہم اپنا دفاع کریں گے
-
قوم منتظر ہے کہ نواز شریف بھی بھارتی جارحیت کے خلاف بات کریں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.