
ZEISS کی شاندار پورٹریٹ فوٹوگرافی کے ساتھ ویوو V50 5G اب پاکستان میں دستیاب
ویوو نے آج پاکستان میں اپنا جدید سمارٹ فون V50 5G خریداری کے لیے پیش کر دیا ہے۔ یہ فون ZEISS کے اشتراک سےPro Level فوٹوگرافی، دلکش ڈیزائن اور شاندار کارکردگی فراہم کرتا ہے
اتوار 16 مارچ 2025 05:54

ویوو V50 5G میں موجود 50MP ZEISS All Main Camera کی مدد سے ہر لینز پروفیشنل گریڈ کارکردگی فراہم کرتا ہے۔ AI Aura Light Portrait 2.0 اور ZEISS Style Bokeh جیسے فیچرز شاندار پورٹریٹ فوٹوگرافی کو ممکن بناتے ہیں۔

(جاری ہے)
ویوو V50 5G اپنے جدید اور ہلکے وزن والے ڈیزائن کے ساتھ ایک آرام دہ اور پریمیم گرفت کا تجربہ فراہم کرتا ہے۔

قیمت اور دستیابی
نیا ویوو V50 5G پاکستان میں 139,999 (256GB) اور 149,999 (512GB) روپے کی قیمت میں خریداری کے لیے دستیاب ہے۔ صارفین اپنی قریبی موبائل مارکیٹ سے اپنا نیا V50 5G حاصل کرسکتے ہیں۔ ویوو V50 5G کے ساتھ ایک سال کی آفیشل وارنٹی فراہم کی جارہی ہے اور ساتھ ہی ساتھ 15 دن تک مفت تبدیلی کی سہولت بھی میسر ہے۔ نیز تمام ایسیسریز کے لیے بھی 6 ماہ کی وارنٹی فراہم کی جاتی ہے۔ ویوو کا نیا V50 5G سمارٹ فون پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی سے تصدیق شدہ ہے اور دونوں سم کارڈ سلاٹس پر فور جی ایل ٹی ای، تھری جی اور ٹو جی موبائل انٹرنیٹ چلانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ زونگ صارفین اگرسلاٹ ون میں اپنی4G سم استعمال کریں تو انہیں 12 گیگا بائیٹ مفت موبائل ( /2GBماہ ، چھ ماہ کے لیے) انٹرنیٹ بھی فراہم کیا جائے گا۔
مزید اہم خبریں
-
سلامتی کونسل: جنوبی سوڈان میں یو این مشن کی مدت میں توسیع
-
پوپ لیو کو کیتھولک روحانی پیشوا منتخب ہونے پر گوتیرش کی مبارکباد
-
مشرقی یروشلم میں فلسطینی سکولوں میں اسرائیلی کارروائی کی مذمت
-
اسلام آباد کی تمام بلند عمارتوں پر ہنگامی سائرن نصب کر دئیے گئے
-
پاک فوج نے بھارتی بٹالین ہیڈکوارٹر تباہ کر دیا
-
اللہ نہ کرے کہ ایٹمی جنگ ہو، ایٹمی جنگ کا آپشن دونوں ممالک کے پاس نہیں ہے
-
سندھ میں یونیسف اساتذہ اور طلباء کو جدید تعلیم و تربیت دینے میں مصروف
-
اسرائیلی کارروائی: مغربی کنارے پر بڑی تعداد میں فلسطینی گھر مسمار
-
پاکستان نے چینی ساختہ "جے 10" طیاروں سے 2 بھارتی جہاز مار گرائے
-
موجودہ حالات میں سیاسی قیدیوں کو رہا کیا جانا چاہیے اور ان کے گرد مزید گھیرا تنگ نہ کیا جائے
-
آج ڈرونز آئے ہیں کل جہازآئے تھے ہم اپنا دفاع کریں گے
-
قوم منتظر ہے کہ نواز شریف بھی بھارتی جارحیت کے خلاف بات کریں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.