سعودی گولڈ مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ

اتوار 16 مارچ 2025 12:50

جدہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مارچ2025ء)سعودی گولڈ مارکیٹ میں سونے کی قیمتیں بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔عرب ٹی وی کے مطابق سعودی گولڈ مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا،24 قیراط ایک گرام سونے کے نرخ 360.91 ریال جبکہ 22قیراط ایک گرام کے نرخ 330.83 ریال اور 21 قیراط کے سونے کے نرخ فی گرام نرخ 315.79 ریال تک پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

گولڈ مارکیٹ میں 18 قیراط ایک گرام کی قیمت 270.68 ریال اور 14 قیراط ایک گرام کے نرخ 210.53 ریال تک پہنچ گئے۔

متعلقہ عنوان :