ریاسی، سڑک حادثے میں 30مسافر زخمی

اتوار 16 مارچ 2025 19:20

ریاسی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مارچ2025ء) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں ضلع ریاسی میں سڑک کے ایک حادثے میں تقریباً 30افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق ایک چھوٹی مسافر بس تارا موڑ کے قریب حادثے کا شکار ہوئی ۔ حادثے میں قریباً 30 مسافر وں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔منی مسافر بس ضلع راجوری سے ریاسی ضلع کے پونے جا رہی تھی ۔زخمیوں کو راجوری کے سرکاری ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں سے دو شدید زخمیوں کو گورئمنٹ میڈیکل کالج ہسپتال جموں ریفر کیا گیا۔