سوات ،شنگردارمیں دوہری شہریت رکھنے والے شخص کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا

اتوار 16 مارچ 2025 20:05

سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مارچ2025ء)سوات کی تحصیل بریکوٹ کے علاقے شنگردارمیں دوہری شہریت رکھنے والے شخص کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا ،مقتول کی لاش قریبی کھیتوں سے ملی ہے ۔

(جاری ہے)

ریسکیوترجمان کے مطابق مقتول باون سالہ محمد انورخان ولد عالم زیب سکنہ شنگردار جس برطانوی شہریت بھی حاصل تھی کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا ہے ۔

مقتول کی لاش اطلاع ملنے پر قریبی کھیتوں سے ملی ۔ جسے ریسکیو ٹیم نے تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال بریکوٹ منتقل کردی ہے ۔ پولیس کے مطابق مقتول کے ا ہلخانہ ایک عرصہ سے برطانیہ میں مقیم ہیں جبکہ وہ چند عرصہ قبل سوات آکر اپنے گھر میں رہائش پذیرتھا ۔ وجہ قتل فوری طور پر معلوم نہ ہوسکی ہے تاہم پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شرو ع کردی ہے ۔