اسٹیل اور ایلومینیم پر عائد 25 فیصد ٹیرف میں کسی ملک کو کوئی استثنی نہیں دیا جائے گا، ٹرمپ

پیر 17 مارچ 2025 17:19

اسٹیل اور ایلومینیم پر عائد 25 فیصد ٹیرف میں کسی ملک کو کوئی استثنی نہیں ..
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مارچ2025ء)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واضح کردیا کہ اسٹیل اور ایلومینیم پر عائد 25 فیصد ٹیرف میں کسی ملک کو کوئی استثنی نہیں دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ امریکی تجارتی شراکت داروں پر جوابی اور مخصوص شعبوں کے ٹیرف عائد کیے جائیں گے، جس میں گاڑیوں، اسٹیل اور ایلومینیم پر مزید محصولات شامل ہوں گے۔امریکی صدر نے یہ بھی کہا کہ 2 اپریل سے اضافی محصولات بھی لاگو کیے جائیں گے۔ اس سے قبل ٹرمپ نے کہا تھا کہ دوست اور مخالف دونوں ممالک پر برابر جوابی ٹیرف لاگو کیے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :