بلوچستان میں بی ایل اے سمیت تمام دہشتگرد گروہوں کے خلاف بے رحم آپریشن ناگزیر ہے۔ خواجہ رمیض حسن

مسلم لیگ ق کی قیادت اپنی افواج اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ چوہدری شجاعت حسین، سالک حسین قومی ایشوز کو ذاتی ایشو تصور کرتی ہے۔۔ رہنما مسلم لیگ ق

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 17 مارچ 2025 16:30

بلوچستان میں بی ایل اے سمیت تمام دہشتگرد گروہوں کے خلاف بے رحم آپریشن ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 مارچ2025ء) بلوچستان میں بی ایل اے سمیت تمام دہشتگردوں کے خلاف بے رحم آپریشن ناگزیر ہے۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ق کی قیادت اپنی افواج اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ چوہدری شجاعت حسین، سالک حسین قومی ایشوز کو ذاتی ایشو تصور کرتی ہے۔چوہدری شجاعت حسین کی بلوچستان میں قیام امن کے لیے خدمات تاریخ کا حصہ ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ انڈین انٹیلیجنس ایجنسیوں کی پشت پناہی پاکستان میں دہشتگردوں کو مظبوط کرنے میں سرگرم ہے۔شب و روز قیمتی جانوں کا ضیاع ملک میں بے چینی کی فضا پیدا کر رہی ہے۔بلوچستان پاکستان کا اثاثہ اور مستقبل کا ضامن ہے۔انہوں نے کہا کہ افواجِ پاکستان کو اندرونی و بیرونی محاذ پر چیلنجز کا سامنا ہے۔ فیلڈ میں دہشتگردوں کی کاروائیاں اور ڈیجیٹل محاذ پر دشمن کی کاروائیاں قابلِ تشویش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی سرزمین کا ہر انگ  جسم کے ٹکڑے کی مانند ہے۔ خود مختاری پر کسی بھی قسم کا سمجھوتہ محب وطن قوتوں کے لمحہ فکریہ تصور ہوگا۔ خواجہ رمیض حسن

متعلقہ عنوان :