کلکٹر کسٹمز انفورسمنٹ کوئٹہ عمر شفیق کو اسمگلنگ کے خلاف موثر کارروائیوں اور شاندار کارکردگی پر سنٹرل سلیکشن بورڈ نے بی ایسـ20 میں ترقی دے دی

پیر 17 مارچ 2025 21:19

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مارچ2025ء) کلکٹر کسٹمز انفورسمنٹ کوئٹہ عمر شفیق کو اسمگلنگ کے خلاف موثر کارروائیوں اور شاندار کارکردگی پر سنٹرل سلیکشن بورڈ نے بی ایس 20 میں ترقی دے دی ہے۔

(جاری ہے)

واضع رہے کہ عمر شفیق کی قیادت میں اسمگلنگ کے خلاف بھرپور مہم کے دوران 6 ارب روپے سے زائد مالیت کی اسمگل شدہ اشیاء ضبط کی گئیں جن میں نان کسٹم پیڈ ( این سی پی ) گاڑیاں، غیر ملکی کپڑا، چھالیا، ٹائر اور سگریٹ شامل ہیں۔

انہوں نے اپنی تعیناتی کے آغاز میں ہی اپنے ایک انسپکٹر کے خلاف ایف آئی آر درج کروا کر یہ واضح پیغام دیا کہ کسی بھی سطح پر اسمگلروں سے ملی بھگت برداشت نہیں کی جائے گی۔ ان کی سربراہی میں چلائی جانے والی اینٹی اسمگلنگ مہم نے نہ صرف اسمگلرز کو بھاری مالی نقصان پہنچایا بلکہ ضبط شدہ سامان کی نیلامی سے قومی خزانے کو بھی خاطر خواہ ریونیو حاصل ہوا۔

متعلقہ عنوان :