وسطی کرم، بھیڑیئے کے حملے میں 1 بچے سمیت 9 افراد زخمی

پیر 17 مارچ 2025 21:32

وسطی کرم، بھیڑیئے کے حملے میں 1 بچے سمیت 9 افراد زخمی
کرم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مارچ2025ء)وسطی کرم میں جنگلی بھیڑیئے کے حملے میں 1 بچے سمیت 9 افراد زخمی ہو گئے۔پولیس کے مطابق بھیڑیے نے علی الصبح وسطی کرم کے علازے ذیمشت، کنڈالی، شمخی اور اوٹ میں لوگوں پر حملے کیے جس کے نتیجے میں 9 افراد زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

پولیس نے بتایا کہ زخمیوں کو صدہ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ڈاکٹروں نے ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی ہے۔

متعلقہ عنوان :