بزنس کمیونٹی ملک میں ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتی ہے، ملک خدا بخش

پاک افواج کی پیشہ وارانہ مہارت کو خراج تحسین،ڈی جی رینجرز کی امن وامان کیلئے اقدامات لائق تحسین ہیں

پیر 17 مارچ 2025 21:43

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مارچ2025ء)فیڈریشن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری(ایف پی سی سی آئی)کی انرجی اسٹینڈنگ کمیٹی کے کنوینر اورانٹرنیشنل ڈائریکٹرلائنز کلب انٹرنیشنل ملک خدا بخش نے پاکستان مخالف دہشت گردوں کی جانب سے ملک میںدہشت گردی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بزنس کمیونٹی ملک میں ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتی ہے اوردہشت گردی کے واقعات میں شہید ہونے والے جوانوں اور عام شہریوں کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔

ملک خدا بخش نے کہا کہ پاک افواج کے جوان ملک کے دفاع کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر رہے ہیں اور پوری قوم ان کی قربانیوں کی معترف ہے،پاکستانی قوم عوام، افواج، اور اداروں کے درمیان دوریاں پیدا کرنے والے عناصرکے خلاف ہیں ،ہم اپنی افواج کی بروقت پیشہ وارانہ مہارت کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔

(جاری ہے)

ملک خدا بخش نے ڈی جی رینجرز(سندھ)میجر جنرل محمد شمریز کی جانب سے بلائی گئی یکیور ٹی کانفر نس میںشہر کے امن و امان کی مجمو عی صورت حا ل کا جا ئزہ لئے جانے پر شکریہ ادا کیا اور یومِ علی، رمضان کا آخری عشرہ، چاندرات اورعید الفطر کے مواقع پر امن وامان کے حوالے سے موثراقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا ۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے سخت ترین اقدامات ناگزیر ہیں کیونکہ اس وقت ملک کی معاشی حالت بہتری کی جانب رواں دواں ہے جسے خراب کرنے کیلئے ملک دشمن عناصر سرگرم عمل ہیں اوعر ان کے خلاف سخت کروائی انتہائی ضروری ہے۔۔