دنیا کے سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے کامیڈین نے 81 ملین ڈالر کمائے

ڈوین جانسن نے ٹام کروز، ہیو جیک مین اور بریڈ پٹ سے بڑے اسٹارز کو کمائی کی فہرست میں پیچھے چھوڑ دیا

منگل 18 مارچ 2025 13:26

دنیا کے سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے کامیڈین نے 81 ملین ڈالر کمائے
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2025ء)دنیا کے سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے کامیڈین نے 81 ملین ڈالر کمائے، باکس آفس پر کوئی بڑی ہٹ فلم نہ ہونے کے باوجود انہوں نے ٹام کروز، ہیو جیک مین اور بریڈ پٹ سے بڑے اسٹارز کو کمائی کی فہرست میں پیچھے چھوڑ دیا۔ رواں ماہ کے آغاز میں فوربز میگزین نے سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے اداکاروں کی سالانہ فہرست جاری کی، جس میں کوئی حیرانی کی بات نہیں کہ ڈوین جانسن(دا راک)سرفہرست رہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے موانا 2 اور ریڈ ون جیسی دو بڑی فلموں کی بدولت شاندار کمائی کی۔فہرست میں شامل بیشتر اسٹارز نے بڑی فلموں سے بھاری معاوضہ حاصل کیا، لیکن ایک اداکار ایسا بھی تھا جس کی کوئی بڑی فلم نہیں آئی، پھر بھی وہ سب پر بازی لے گیا۔فہرست میں شامل کامیڈی کے لیجنڈ جیری سین فیلڈ، جو برسوں سے سب سے زیادہ کمائی کرنے والے کامیڈین رہے ہیں، اس بار ایک جونیئر کامیڈین سے پیچھے رہ گئے، جس نے 2024 میں 81 ملین ڈالر کمائے وہ بھی بغیر کسی بڑی ہٹ فلم کے۔کیون ہارٹ نے 81 ملین ڈالر نیٹ (108ملین ڈالر مجموعی)کما کر 2024 میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے کامیڈین کا اعزاز حاصل کرلیا۔

متعلقہ عنوان :