شاہ رخ کو 20سال میں پہلی مرتبہ اہلیہ اور بچوں میں منت چھوڑنا پڑ گیا

مئی سے منت کی تزئین و آرائش کا کام شروع ہونے کے باعث شاہ رخ قریبی عمارت میں منتقل ہو رہے ہیں

منگل 18 مارچ 2025 13:26

شاہ رخ کو 20سال میں پہلی مرتبہ اہلیہ اور بچوں میں منت چھوڑنا پڑ گیا
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2025ء)بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کو 20 سال میں پہلی مرتبہ اہلیہ اور بچوں سمیت منت کے نام سے مشہور اپنا گھر چھوڑنا پڑگیا۔بھارتی میڈیا رپورٹ میں کہا گیا کہ شاہ رخ خان ممبئی میں دوسری جگہ منتقل ہونے والے ہیں، انکا نیا گھر ممبئی کے پوش علاقے میں موجود پوجا کاسا اپارٹمنٹس ہیں۔

(جاری ہے)

شاہ رخ خان گزشتہ دو دہائیوں سے باندرہ کے مشہور بنگلے منت میں رہائش پذیر ہیں، لیکن مئی سے منت کی تزئین و آرائش کا کام شروع ہونے کے باعث شاہ رخ اور ان کا خاندان عارضی طور پر ایک قریبی عمارت میں منتقل ہو رہا ہے۔یہ پہلا موقع ہوگا جب 90 کی دہائی کے بعد شاہ رخ خان کی رہائش کی عمارت میں کوئی دوسرا رہائشی بھی ہوگا، یعنی 20 سال بعد ان کے پڑوسی ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :