ماہ رمضان کے بعد دوبارہ شوبز میں آنے کی تیاری کررہی ہوں،اداکارہ اریبہ حبیب

منگل 18 مارچ 2025 13:33

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2025ء)پاکستان کی نامور ماڈل اور اداکارہ اریبہ حبیب نے اپنی شادی کے بعد شوبز کو خیر با دکہہ دیا تھا تاہم اس حوالے سے انہوں نے اپنے مداحوں کو بڑی خبر سنادی۔ اداکارہ اریبہ حبیب نے اپنے شوبز کے مستقبل سے متعلق اہم خبر ناظرین کو دے دی۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ میں بہت جلد ماہ رمضان کے بعد دوبارہ شوبز میں آنے کی تیاری کررہی ہوں اس سلسلے میں ایک ڈرامے کو شوٹنگ بھی شروع ہونے والی ہے۔

ماڈلنگ سے ڈراموں کی جانب آنے سے متعلق انہوں نے بتایا کہ میں مقامی ہوٹل میں فیملی کے ساتھ چائے پینے گئی تھی تو وہاں آڈیشن ہورہے تھے تو میں نے بھی دے دیا اور اگلے دن مجھے کال آگئی۔اس موقع پر انہوں نے اے آر وائی نیٹ ورک کے صدر اور سی ای او سلمان اقبال کا خصوصی طور شکریہ ادا کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے مجھے بہت سپورٹ کیا، میں نے سب سے پہلے اے آر وائی کے ڈرامہ میں ہی کام کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :