ٹرمپ انتظامیہ نے فرانس کو نیویارک میں نصب مجسمہ آزادی دینے کا امکان یکسر مسترد کردیا

منگل 18 مارچ 2025 16:53

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2025ء)ٹرمپ انتظامیہ نے فرانس کو نیویارک میں نصب مجسمہ آزادی دینے کا امکان یکسر مسترد کردیا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یوکرین نواز فرانسیسی رکن یورپی پارلیمنٹ گلوکس مان نے کہا تھا کہ جابروں کا ساتھ دینے والے امریکا سے مطالبہ کیا جائے گا کہ وہ پیرس کی جانب سے واشنگٹن کو دیا گیا مجمسہ آزادی واپس کردے کیونکہ اب امریکا ان اقدار کا حامل نہیں رہا۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ فرانس نے 138 برس پہلے یہ مجمسہ امریکا کے صد سالہ یوم آزادی پر دیا تھا۔اس پر ترجمان وائٹ ہاس نے ردعمل میں کہا کہ وہ فرانسیسی سیاستدان کو یاد دلائیں گی کہ یہ امریکا کی بدولت ہے کہ آج فرانسیسی شہری جرمن نہیں بول رہے تو اس لیے فرانسیسیوں کو امریکا کا بہت شکر گزار ہونا چاہیے۔