انڈونیشیا میں 5.5 شدت کازلزلہ، ایک شخص ہلاک ایک زخمی

منگل 18 مارچ 2025 17:08

انڈونیشیا میں  5.5 شدت کازلزلہ، ایک شخص ہلاک ایک زخمی
جکارتہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مارچ2025ء) انڈونیشیا میں 5.5 شدت کےزلزلے کے جھٹکے ریکارڈ کئے گئے ہیں جس سے ایک شخص ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا۔ شنہوا کے مطابق ملک کی موسمیات اور جیو فزکس ایجنسی نے بتایا ہے کہ منگل کی صبح 5 بجکر 22 منٹ پر انڈونیشیا کے صوبے سماٹرا میں 5.5 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا ۔

(جاری ہے)

شمالی سماٹرا پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایجنسی کے ایمرجنسی، آلات اور لاجسٹکس یونٹ کے سربراہ سری واہونی پنکاسیلاوتی نے بتایا کہ زلزلے کے باعث ایک شخص ہلاک اور دوسرا زخمی ہوگیا،زلزلے سے کئی مکانات اور ایک سڑک کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

اس سے قبل منگل کی صبح 12 بجکر 32 منٹ پر صوبہ مالو میں 5.7 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا اس کے دس منٹ کے بعد صوبہ نوسا ٹینگارامیں بھی 5.2 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا ۔ تینوں زلزلوں کے بعد سونامی کا کوئی الرٹ جاری نہیں کیا گیا۔