زرعی یونیورسٹی پشاورتقریب ایکریڈیٹیشن اسناد کی تقسیم

منگل 18 مارچ 2025 17:34

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مارچ2025ء) وائس چانسلر سیکرٹریٹ میں ڈائریکٹوریٹ آف کوالٹی ایشورنس کے زیراہتمام نیشنل ایگریکلچرل ایکریڈیٹیشن کونسل کے جاری کردہ سرٹیفیکیٹس کی تقسیم کے حوالے سے وائس چانسلر پروفیسر ایمرئٹس ڈاکٹر جہان بخت کے زیر صدارت ایک تقریب منعقد ہوا جس میں ڈین فیکلٹی آف اینیمل ہسبینڈری اینڈ وٹرنری سائنسز پروفیسر ڈاکٹر عبدالرحمن اور ڈین فیکلٹی آف کراپ پروٹیکشن سائنسز پروفیسر ڈاکٹر شاہ عالم خان نے بھی شرکت کی۔

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جہان بخت نے چئیرمین شعبہ فوڈ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پروفیسر ڈاکٹر محمد ایوب، چیئرمین شعبہ پلانٹ پروٹیکشن پروفیسر ڈاکٹر شاہد ستار اور چئیرمین شعبہ ہیومن نیوٹریشن ڈاکٹر ضیاء الدین کو نیشنل ایگریکلچرل ایکریڈیٹیشن کونسل کے جاری کردہ سرٹیفیکیٹس پیش کئے۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر کوالٹی ایشورنس ڈاکٹر محمد بلال نے وائس چانسلر و دیگر شرکاء کو نیشنل ایگریکلچرل ایکریڈیٹیشن کونسل کے رپورٹ سمیت ڈگری پروگراموں کی ضروریات، مختلف کیٹیگری کے سکورز ، آخری تین ایکریڈیٹیشن ریٹنگ کا آپس میں موازنہ اور تعلیمی و تحقیقی سرگرمیوں میں مزید بہتری لانے پر تفصیل پیش کیا۔

وائس چانسلر پروفیسر ایمرئٹس ڈاکٹر جہان بخت نے ڈائریکٹوریٹ آف کوالٹی ایشورنس اور شعبہ جات کے کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ زرعی یونیورسٹی پشاور نے ہمیشہ معیاری تعلیم و تحقیق کو فروغ دینے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اساتذہ کرام تعلیمی سرگرمیوں میں طلباء کی رہنمائی کرے۔ اُنہوں نے تینوں شعبوں کے سربراہان اور ڈائریکٹر کوالٹی ایشورنس کو مبارکباد پیش کی۔