بلوچستان یونیورسٹی میں بزنس انکیوبیشن سینٹر کی سٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس

منگل 18 مارچ 2025 18:01

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مارچ2025ء) بلوچستان یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظہور احمد بازئی کی زیرصدارت بلوچستان یونیورسٹی کوئٹہ میں بزنس انکیوبیشن سینٹر کی سٹیئرنگ کمیٹی کاپہلا باضابطہ اجلاس منعقد ہوا ۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وائس چانسلر ڈاکٹر ظہور احمد بازئی نے کہا کہ بلوچستان میں کاروباری و منصوبہ سازوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کی جائے گی ،ایسے اقدام کا مقصد علاقے میں اقتصادی ترقی، جدت اور روزگار کےمواقع پیدا کرنا ہے ۔

اجلاس میں بی آئی سی سٹریٹیجک پلان کا جائزہ لیا گیا اور اس حوالے سے حاجی محمد ایوب خان میرانی نے تفصیلی بریفنگ دی ۔ وائس چانسلر نے کہا کہ اس سینٹر کو علاقے میں کاروباری ترقی کے لیے ایک کلیدی کردار میں تبدیل کرنا ہے اور بلوچستان یونیورسٹی کے سینٹر آف ایکسیلنس منراولوجی اور بزنس انکیوبیشن سینٹر کا جائزہ لیا گیا تھا کہ بزنس انکیوبیشن سینٹر کو آپریشنز میں شامل کیا جا سکے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے بزنس انکیوبیشن سینٹر کے وژن کو حقیقت میں تبدیل کرنا ایک اہم قدم ثابت ہوگا ،یہ سینٹر بلوچستان کے سٹارٹ اپ کاروباری افراد کی معاونت کرنے اور علاقائی اقتصادی ترقی میں اپنا اہم کردار ادا کرے گا ۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان یونیورسٹی اپنے طلبا،اساتذہ اور مقامی کاروباری برادری کو ایک کامیاب تجارتی میدان میں کامیابی حاصل کرنے کے لیے تمام دستیاب وسائل فراہم کرے گا۔

متعلقہ عنوان :