چکوال،زمینی تنازعے پرٹمن روڈ سنگوالہ کے قریب ڈھوک بلیال میں لڑائی سے 16 افراد زخمی

منگل 18 مارچ 2025 19:50

چکوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2025ء)زمین کے تنازعے پرٹمن روڈ سنگوالہ کے قریب ڈھوک بلیال میں لڑائی سے 16 افراد زخمی ہوگئے۔ریسکیو1122کو اطلاع ملی ہے سنگوالہ نزد ڈھوک بلیال میں لڑائی کا واقعہ پیش آیا ہے، جس میں کافی تعداد میں افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ ریسکیو1122نے قریبی پوائنٹس اور سب اسٹیشن سے مزید ایمبولینسز کو جائے حادثہ پر روانہ کیا۔

(جاری ہے)

بروقت رسپانس کے ذریعے، ریسکیو ٹیم نے سین اسیسمنٹ کی اور زخمی افراد کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔ زیادہ زخمی افراد کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا تاکہ ان کا علاج کیا جا سکے۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق، یہ حادثہ زمین کے تنازعہ کے باعث پیش آیا۔ زخمیوں کی تعداد 16 بتائی جارہی ہے، اور ان میں سے کچھ افراد کی حالت تشویش ناک ہے۔ زخمیوں کو ڈنڈوں اور کلہاڑیوں سے مارا گیا۔

متعلقہ عنوان :