موٹرویز پر مخصوص الٹو گاڑیوں پر داخلہ بند کیا جا رہا ہے میں کوئی صداقت نہیں ہے ، موٹروے پولیس

منگل 18 مارچ 2025 22:10

موٹرویز پر مخصوص الٹو گاڑیوں پر داخلہ بند کیا جا رہا ہے میں کوئی صداقت ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مارچ2025ء) نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبر جس میں کہا گیا ہے کہ موٹرویز پر مخصوص الٹو گاڑیوں پر داخلہ بند کیا جا رہا ہے میں کوئی صداقت نہیں ہے ۔

(جاری ہے)

منگل کو نیشنل ہائی وے اینڈ موٹروے وے پولیس کی جانب سے جاری تردیدی پیغام میں کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی بے بنیاد اور من گھڑت خبر میں دعوی کیا جا رہا ہے کہ مخصوص گاڑی الٹو کا موٹرویز پر داخلہ بند کیا جا رہا ہے، نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس یہ واضح کرنا چاہتی ہے کہ یہ خبر کسی مستند یا سرکاری ذرائع سے جاری نہیں کی گئی ہے جس میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

موٹروے پولیس نےعوام سے گزارش کی ہے کہ غیر مصدقہ معلومات پر یقین نہ کرے اور درست معلومات کے لیے ہمیشہ موٹروے پولیس کے آفیشل ذرائع سے رجوع کریں ۔