برطانیہ میں سارہ شریف کی یاد میں بچوں کی حفاظت کیلئے قانون میں تبدیلی کا منصوبہ پیش

بدھ 19 مارچ 2025 14:37

برطانیہ میں سارہ شریف کی یاد میں بچوں کی حفاظت کیلئے قانون میں تبدیلی ..
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2025ء)والدین کے ہاتھوں تشدد کے بعد قتل کی جانے والی سارہ شریف کی یاد میں نامناسب سلوک کے خطرے سے دوچار بچوں کی حفاظت کیلئے قانون میں تبدیلی کیلئے پارلیمنٹ میں منصوبہ پیش کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق مقتول سارہ شریف کے علاقے ووکنگ کے رکن پارلیمنٹ ول فوسٹر نے یہ منصوبہ چلڈرن ویل بینگ اینڈ اسکول بل میں ترمیم کی صورت میں پیش کیا ہے۔اس موقع پر لب ڈیم ایم پی کا کہنا تھا کہ موجودہ قانون کے تحت بچوں کی حفاظت کیلیے مداخلت کرنے کے حوالے سے ناقابل قبول عدم مساوات موجود ہے۔

متعلقہ عنوان :