سری نگر میں لڑکی مردہ پائی گئی

بدھ 19 مارچ 2025 17:35

سری نگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مارچ2025ء) بھارت کے غیر قانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر کے ضلع سری نگر میں آج ایک لڑکی مردہ پائی گئی۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ضلع اسلام آباد سے تعلق رکھنے وال لڑکی کو سرینگر کے علاقے شالہ ٹینگ میں مردہ حالت میں پایا گیا۔لڑکی کی شناخت آصفہ بشیر دختربشیر احمد ساکنہ کوکرناگ کے طور پر ہوئی ہے۔دریں اثنا، بھارتی فوجیوں نے بانڈی پورہ شاہراہ پر دھماکہ خیز مواد کا پتہ لگا یا ۔ ایک سینئر پولیس افسر نے کہا کہ مواد کو ناکارہ بنانے کیلئے بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کیا گیا۔