نعمان اعجاز نے شوٹنگ کے دوران مجھے تھپڑ مارا، اداکار رعید عالم کا انکشاف

بدھ 19 مارچ 2025 22:41

نعمان اعجاز نے شوٹنگ کے دوران مجھے تھپڑ مارا، اداکار رعید عالم کا انکشاف
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مارچ2025ء) پاکستان شوبز انڈسٹری کے ابھرتے ہوئے اداکار رعید محمد عالم نے انکشاف کیا ہے کہ سینئر اداکار نعمان اعجاز نے انہیں شوٹنگ کے دوران تھپڑ مارا تھا۔رعید محمد عالم نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے اپنے شوبز کیریئر کے آغاز میں نعمان اعجاز کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملنے کے بارے میں بات کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے نعمان اعجاز کے ساتھ کام کرنے کے تجربے کے بارے میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ مجھے ایک سین میں رونا تھا لیکن بہت کوشش کے باوجود بھی میں آنکھوں میں آنسو نہیں لا سکا۔رعید محمد عالم نے مزید بتایا کہ جب بہت کوشش کے بعد بھی آنکھوں میں آنسو نہیں آئے تو اچانک نعمان اعجاز نے مجھے ایک تھپڑ مار دیا جس میں میں چونک گیا اور میری آنکھوں میں آنسو آ گئے جس کے بعد انہوں نے مجھے فورا5 سین کی شوٹنگ مکمل کروانے کو کہا۔انہوں نے بتایا کہ نعمان اعجاز کے ساتھ کام کر کے مجھے بہت کچھ سیکھنے کو ملا۔

متعلقہ عنوان :