صوبائی وزیر اسپورٹس مینا مجید بلوچ کے خصوصی تعاون سے رمضان کپ نائٹ فٹبال ٹورنامنٹ بھاگ کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا

بدھ 19 مارچ 2025 23:06

بھاگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مارچ2025ء) صوبائی وزیر اسپورٹس مینا مجید بلوچ کے خصوصی تعاون سے رمضان کپ نائٹ فٹبال ٹورنامنٹ بھاگ کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا۔ افتتاحی میچ پیر تیار غازی فٹبال کلب اور بولان فٹبال کلب بھاگ کے درمیان کھیلا گیا ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ کے مہمانِ خصوصی ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر ایاز احمد داجلی تھے، جبکہ اعزازی مہمانان میں بابو عمرانی، میر فتح محمد سومرو، کامریڈ فیاض احمد جاموٹ، بولان یوتھ اتحاد کے ضلعی صدر وڈیرہ محمد سلیم جتوئی، سینئر فٹبالر لعل بخش مستوئی، حفیظ بلوچ، شبیر احمد مکرانی اور سر فتح محمد جاموٹ شامل تھے۔

مہمانوں کو گراؤنڈ آمد پر شائقین اور آرگنائزرز نے تالیوں کی گونج میں خوش آمدید کہا، جبکہ کھلاڑیوں نے انہیں پھولوں کے ہار پہنائے اور گروپ فوٹو بھی بنوائی گئی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر ایاز احمد داجلی نے اور دیگر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر اسپورٹس مینا مجید بلوچ کا خصوصی شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے بھاگ ناڑی جیسے پسماندہ علاقے میں نوجوانوں کے لیے اسپورٹس کے مواقع فراہم کیے۔

ایسے ایونٹس نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں اور انہیں ذہنی سکون فراہم کرتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ کھیلوں کی سرگرمیاں کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتیں دکھانے اور نکھارنے کا موقع فراہم کرتی ہیں۔ کھیل ایک صحت مند معاشرے کے قیام میں اہم کردار ادا کرتے ہیں اور نوجوانوں میں جیت کے جذبے کے ساتھ ساتھ ہار کو تسلیم کرنے، تحمل اور برداشت کا حوصلہ بھی پیدا کرتے ہیں