اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا جمعیت علمائے اسلام (ف)کے رہنما سابق سینیٹر حافظ حسین احمد کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

جمعرات 20 مارچ 2025 00:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مارچ2025ء) اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے جمعیت علمائے اسلام (ف)کے رہنما ، سابق رکن قومی اسمبلی و سینیٹر حافظ حسین احمد کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔

(جاری ہے)

بدھ کو اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے حافظ حسین احمد کی سیاسی، سماجی اور دینی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ حافظ حسین احمد ایک مدبر، بردبار، زیرک سیاستدان اور معروف مذہبی رہنما ءتھے۔

حافظ حسین احمد کے انتقال سے ملک ایک مدبر سیاسی اور مذہبی رہنماء سے محروم ہو گیا ہے۔ مرحوم کے انتقال سے پیدا ہونے والا خلاء تادیر پر نہیں ہو سکے گا۔اسپیکر قومی اسمبلی نے مرحوم حافظ حسین احمد کے اہلخانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ غمزدہ خاندان کے دکھ میں برابر کا شریک ہیں ۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے اللہ تعالیٰ سے مرحوم کے درجات کی بلندی اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔