بھارت تنازعہ کشمیر کے حل کے لیے پاکستان کے ساتھ بات چیت کرے، علی محمد ساگر

جمعرات 20 مارچ 2025 13:05

جموں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مارچ2025ء) بھارت کے غیر قانونی زیرتسلط جموں و کشمیر میں نیشنل کانفرنس کے رکن قانون ساز اسمبلی علی محمد ساگر نے بھارت پر زور دیا ہے کہ وہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے پاکستان کے ساتھ بات چیت کرے۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق علی محمد ساگر نے ایوان میں اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مذاکرات ہی مسائل کے حل کا واحد راستہ ہے۔ انہوں نے اسمبلی میں بی جے پی کے اراکین سے مطالبہ کیا کہ وہ پاکستان کے ساتھ بات چیت کے لیے نئی دہلی پر دباو ڈالیں اور کہا کہ این سی نے ہمیشہ امن کے لیے بات چیت کی وکالت کی ہے۔انہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی نے بھی پاکستان کے ساتھ بات چیت کی تھی، ہم ہمیشہ کہتے ہیں کہ مسائل کو حل کرنے کا یہی واحد راستہ ہے۔