پنجاب یونیورسٹی میںطلبہ تنظیم اورسکیورٹی گارڈزکے درمیان جھگڑا

جھگڑا افطاری کا سامان یونیورسٹی کے اندر لانے پرہوا ،یونیورسٹی انتظامیہ نے نوٹس لے لیا

جمعرات 20 مارچ 2025 16:51

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2025ء)پنجاب یونیورسٹی میں طلبہ تنظیم اورسکیورٹی گارڈزکے درمیان جھگڑے کا واقعہ پیش آیا ہے۔

(جاری ہے)

جھگڑاطلبہ تنظیم کے کے کارکنان کی جانب سے یونیورسٹی میں سامان داخل کرنے پرہوا۔طلبا کا موقف تھا کہ افطارکے لئے سامان نہیں لانے دیا جارہا تھا۔ سکیورٹی گارڈز کا موقف ہے کہ یونیورسٹی میں کسی بھی سامان کے داخلے کے لئے انتظامی اجازت لیناہوتی ہے۔یونیورسٹی انتظامیہ نے واقعہ کا نوٹس لے لیا۔

متعلقہ عنوان :