میٹرک سالانہ امتحانات،13جعلی امیدوار پکڑے گئے

جمعرات 20 مارچ 2025 17:44

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2025ء)پنجاب تعلیمی بورڈز کے تحت میٹرک سالانہ امتحانات2025 کا سلسلہ جاری ہے۔پنجاب تعلیمی بورڈزکے تحت 11لاکھ 68ہزارامیدوارامتحان دے رہے ہیںجس کے لئے صوبہ بھرمیں 7105امتحانی مراکز قائم کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق امتحان کے دوران اب تک114یوایم سیزبنائی گئیں جبکہ 13جعلی امیدوارپکڑ ے جا چکے ہیں۔لاہوربورڈمیں ابھی تک 4جعلی امیدوار،2یوایم سی اورایک ایف آئی آر درج ہوئی۔

متعلقہ عنوان :