کمشنر کراچی کی زیر صدارت اجلاس ،ٹریفک نظام کی بہتری کے لئے جامع منصوبہ بندی کا فیصلہ

کراچی کے ٹریفک مسائل پر قابو پانے کے لئے مربوط کوششیں کرنے کی ضرورت ہے کمشنرکراچی سید حسن نقوی

جمعرات 20 مارچ 2025 18:08

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2025ء)کمشنر کراچی سید حسن نقوی کی زیر صدارت ایک اعلی سطحی اجلاس منعقدہوا اجلاس میں سیکریٹری ٹرانسپورٹ اسد ضامن ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ ایڈیشنل کمشنر کراچی ون غلام مہدی شاہ، سینئر ڈائریکٹر ٹریفک انجنئرنگ بیورو یوسف اقبال تمام ڈپٹی کمشنرز سیکریٹری ٓریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی سیکریٹری صوبائی ٹرانسپورٹ اتھارٹی،بلدیہ عظمی کراچی ٹاون ایڈمنسٹریشن کنٹونمنٹ بورڈ کے افسران اور دیگر کی شرکت کی۔

عید کی خریداری کے متوقع رش اور انٹر سٹی بسوں کے مسافروں سے زائد کرایوں کی وصولی کی روک تھام اور مقررہ کرایوں پر عملدرآمد کرنے کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ سیکریٹری ٹرانسپورٹ اتھارٹی اسد ضامن نے اجلاس کو بتایا کہ انٹر سٹی بسں مالکان کو تنبیہ کر دی گء ہے کہ وہ مسافروں سے زائد کرایہ نہ لیں جو ٹرانسپورٹرز زائد کرایہ لیں گے ان کے خلاف کارروائی کی جاے گی۔

(جاری ہے)

۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سیکریٹری صوبائی ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی نگرانی میں سپر ہائی وے پر موجود کراچی بس ٹرمنل اور شہر میں قائم دیگر بس ٹرمنلز اور انٹر سٹی بس اسٹاپس پر ہیلپ ڈیسک قائم کئے جائیں گے جہاں محکمہ ٹرانسپورٹ اور ٹریفک پولیس کا عملہ متعین کیا جائے گا۔ عوام کی آگاہی کے لئے بینر نصب کئے جائیں گے او ر اخبارات کے ذریعے تشہیر کی جاے گی کمشنر نے سیکریٹری صوبائی ٹرانسپورٹ اتھارٹی کو ہدایت کی کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ عید پر اپنے پیاروں کے ساتھ عید منانے کے لئے جانے والوں کو ہر ممکنہ سفری آسانی ملے یقینی بنایا جاے کہ ٹرانسپورٹرز مسافروں سے زائد کرایہ نہ طلب کرین جو زیادہ کرایہ لے اس سے کرایہ واپس دلایا جاے اور ٹرانسپورٹرز کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔

فیصلہ کیا گیا کہ ٹرانسپورٹرز کے لیے تنبیہی بینرز نمایاں طور پر آویزاں کئے جائیں گے اور مسافروں کی آگاہی کے لیے بینر ز آویزاں کیے جائیں گے۔ہیلپ لائن نمبر جاری کیا جائے گا ہیلپ لائن پر ملنے والی شکایت یا اطلاع پر بھی کارروائی کی جاے گی۔دریں اثنا اجلاس میں مارکیٹوں اور بازاروں میں عید کی خریداری کے متوقع ر ش سے نمٹنے کے لئے ٹریفک کنٹرول آور پارکنگ کیانتظامات کا جایزہ لیا گیا فیصلہ کیا گیا کہ عید کے موقع پر متوقع رش سے نمٹنے کے لیے ٹریفک کنٹرول کرنے اور پارکنگ کے خصوصی انتظامات کئے جائیں گے۔

فیصلہ کیا گیا کہ ڈپٹی کمشنرز لوکل پولیس ٹریفک پولیس، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ اور متعلقہ مارکیٹ ایسو سی ایشن کے نمائندوں کے ساتھ مل کر ٹریفک کنٹرول کرنے اور پارکنگ کے خصوصی انتظامات کا جائزہ لیں گے اور ضروری فیصلے کریں گے۔فیصلہ کیا گیا کہ تمام ڈپٹی کمشنرز اپنے اپنے دفاتر میں متعلقہ افسران کا اجلاس معنقد کریں گے مارکیٹوں اور بازاروں میں ہیلپ.ڈیسک قائم کریں گے ۔

اس موقع پر شاپنگ مالز میں پارکنگ کی جگہوں کو خالی کرانے کی کارروائیوں کا جائزہ لیا گیا فیصلہ کیا گیا کہ جن کمرشل عمارتوں اور شاپنگ مالز سے پارکنگ اسپیس کو خالی کریاگیا ہے عید کے موقع پر پارکنگ دشواریوں پر قابو پانے کے لئے وہاں پارکنگ کے خصوصی انتظامات کئے جائیں فیصلہکیاگیاکہ اس ،سلسلہ میں متعلقہ ایسو سی ایشن کا تعاون حاصل کیا جائے گا پارکنگ اسپیسز میں کیمرے نصب کئے جائیں گے پارکنگ کی نگرانی کے لئے عملہ متعین کیا جاے گا پارکنگ اسپیسز میں رنگ و روغن کرایا جاے گا مناسب روشنی کے انتظامات کیئے جائیں گے۔

ڈپٹی کمشنر جنوبی نے بتایا کہ صدر اور زیب النسا اسٹریٹ پر قائم بیس سے زائد شاپنگ مالز سمیت عمارتوں کی پارکنگ کی جگہوں کو تجاوزات ختم کر کے پارکنگ کے لئے خالی کرالیا گیا ہے جہاں خریداروں اور دیگر شہریوں کو پارکنگ کی سہولت حاصل ہوگی۔ اجلاس میں شہر میں ٹریفک نظام کی دیکھ بھال کے ادارے ٹریفک انجنیئرنگ بیورو کو فعال بنانے کی تجویز کا جائزہ لیا گیا سینئر ڈائریکٹر ٹریفک بیورو یوسف اقبال نے ادارہ میں فنڈ کی کمی اور پیشہ وارانہ اہلیت کے حامل تربیت عملہ کے فقدان کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔

اجلاس نے ٹریفک انجنیرنگ بیورو کی ری اسٹرکچرنگ کرنے اور شہر کے ٹریفک مسائل کے حل کے لئے جامع پالیسی بنانے کا فیصلہ کیاکمشنر نے کہا کہ کراچی کے ٹریفک مسائل پر قابو پانے کے لئے جامع منصوبہ بندی کی ضرورت ہے اجلاس نے کراچی ٹریفک مینجمنٹ بورڈ کی تشکیل پر غور کیا۔بورڈ سرکاری اور غیر سرکاری ارکان پر مشتمل ہوگا۔ فیصلہ کیا گیا کہ محکمہ ٹرانسپورٹ کی مشاورت سے بورڈ کی تشکیل کی تجاویز تیار کی جاے گی اور حکومت کو جلد از جلد منظوری کے لئے پیش کی جائے گی