پتوکی،پسند کی شادی کرنے والا نوجوان ڈی پی او آفس کے سامنے قتل ،ملزم موقع سے فرار

جمعرات 20 مارچ 2025 23:28

پتوکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2025ء)پسند کی شادی کرنے والا نوجوان ڈی پی او آفس کے سامنے قتل ملزم موقع سے فرار ہوگیا،پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ۔

(جاری ہے)

تحقیقات شروع نعش پوسٹ مارٹم کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال منتقل - قصور میں پسند کی شادی پر مقتول نوجوان عدالت میں پیشی پر آیا تھا مقتول نوجوان وقاص کا تعلق نواہی گاں روشن بھیلا سے تھا مقتول وقاص کے خلاف اغوا کا مقدمہ تھانہ شیخم میں درج تھا مقتول کو پسند کی شادی پر لڑکی کے بھائی نے عدالت اور ڈی پی او آفس کے دروازے پرمقتول کو فائرنگ کرکے قتل کیااور ملزم صفدر موقع سے فرار ہوگیا پولیس ذرائع کے مطابق عدالت میں لڑکی نے اپنے خاوند مقتول وقاص کے حق میں بیان دیا اور لڑکی کے بھائی ملزم صفدر نے وقاص کو فائر مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی پولیس نے نعش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا پولیس نے ایجنسی رپورٹر نوید بھٹی کو بتایا کہ واقع کی تحقیقات جاری ہے اور ملزم کی گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیم بنائی جا رہی ہے جلد ہی ملزم کو گرفتار کرلیا جائے گا اور مقتول کی بیوی کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے بھی اقدامات کئے جا رہے ہیں۔