ڈیرہ اسماعیل خان،بھائی کی فائرنگ سے دوسرا بھائی جاں بحق ہوگیا

جمعرات 20 مارچ 2025 19:50

ڈیرہ اسماعیل خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2025ء)سید آباد میں گھر کے قریب بھائی کی فائرنگ سے دوسرا بھائی جاں بحق ہوگیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ شہید نواب کی حدود میں سلیمان ولد عبدالطیف ملانہ سکنہ سید آباد کو اپنے گھر کے قریب گھریلو تنازعہ پر بھائی نے فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا، واقع کی اطلاع مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور نعش کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال پنیالہ منتقل کردیا،اور واقعہ کی تفتیش شروع کر دی ، دوسرے واقعہ میں تھانہ ہتھالہ کی حدود میں علاقہ بڈھ میں 35سالہ شاہ بہرام کمہار ولد وفضل الرحمن سکنہ روڈ خیل اپنے بہنوئی حق نواز کے گھر علاقہ بڈھ آیا ہوا تھا جب وہ بڈھ پل سدرہ شریف سڑک پہنچا تو نامعلوم ملزمان نے اسے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔