کوہاٹ ،فائرنگ کے نتیجے میں زخمی دوسرا بھائی زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسا

جمعرات 20 مارچ 2025 19:50

کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2025ء) کوہاٹ کے شہری علاقہ میں فائرنگ کے نتیجے میں زخمی دوسرا بھائی بھی زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسا ۔

(جاری ہے)

بدھ کی شام شہری علاقہ جرونڈہ میں نامعلوم افرادکی فائرنگ کے نتیجے میں دونوجوان بھائی اسامہ اور احمد شدید زخمی ہوگئے تھے جنہیں پولیس نے پہنچ کر ڈویژنل ہیڈکوارٹرہسپتال کوہاٹ منتقل کردیا تھا جہاں اسامہ زخموں کی تاب نہ لاکر چل بساتھا جبکہ دوسرے بھائی احمدکو شدید زخمی حالت میں پشاور منتقل کردیا گیاتھا تاہم وہ بھی زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ گیا اور یوں فائرنگ کی زدمیں آکر دونوں زخمی بھائی جاں بحق ہوگئے۔ مقتولین کا تعلق کوہاٹ کے شہری علاقہ سکندرخان شہید سے تھا۔