چلتی گاڑی پر فائرنگ سے پیپلز پارٹی کے سابق ناظم جاں بحق

ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہو گئے، پولیس نے تفتیش شروع کردی

جمعرات 20 مارچ 2025 21:15

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2025ء)خیبر پختونخوا میں رستم کے علاقے میں چلتی گاڑی پر فائرنگ سے پیپلز پارٹی کے سابق ناظم جاں بحق ہو گئے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق رستم کے علاقے ملندری روڈ پر چلتی گاڑی پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس میں سابق ناظم ایوب خان آف ملندری جاں بحق ہو گئے۔نامعلوم ملزمان فائرنگ کرنے کے بعد موقع سے فرار ہو گئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی نفری جائے وقوع پر پہنچی اور شواہد اکٹھے کرکے لاش کو اسپتال منتقل کیا۔پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق مقتول سابق ناظم ایوب خان کا تعلق پیپلز پارٹی سے تھا۔